شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ جیل کے اندر اور باہر فوری طور پر مچھر مار دوا کا سپرے کیا جائے جیل حکام نے بتایا ہے کہ جیل میں 982افراد کو بند کرنے کی گنجائش ہے مگر اس وقت جیل میں 2200سے زائد افراد بند ہیں، جیل کے اندر اور باہر بارشوں کا پانی کھڑا ہے جہاں ڈینگی مچھر کی افزائش ہونے کا خدشہ ہے ۔