• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا وینزویلا آنے جانے والے تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا آنے اور جانے والے تمام پابندی زدہ تیل بردار جہازوں کی ناکہ بندی کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے وینزویلا کی حکومت کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اثاثوں کی چوری، دہشت گردی اور اسمگلنگ کی وجہ سے وینزویلا حکومت کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے تازہ ترین اقدامات وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت پر دباؤ بڑھانے اور ان کی آمدنی کے اہم ذرائع کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا تھا، امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جہاز کا دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرنے والے غیرقانونی شپنگ نیٹ ورک سے تعلق ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید