لبنان پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو گئے۔
لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں اور جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق 31 شہری جاں بحق اور 149 شہری زخمی ہو گئے۔
ادھر لبنانی وزیرِ انصاف نے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔