کوئٹہ میں ماہِ رمضان کے پہلے روز سے ہی مختلف پھلوں کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں چیکو کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اور امرود کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے چیکو اور امرود کو اب 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مالٹے کی فی کلو قیمت میں 30 روپے کے اضافے کے بعد اس کی قیمت اب 180 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب کیلے کی فی درجن قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے اب اس کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔
دیگر پھلوں میں انار فی کلو 400 روپے اور پپیتا 350 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔