اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں قحط ختم ہونے کے باوجود صورتِ حال بدستور تشویش ناک ہے۔
اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں غذائی تحفظ کے حالات میں بہتری آئی ہے۔
ادھر غزہ سے عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی نے ہریالی کی چادر اوڑھ لی ہے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں بارشوں کے باعث غزہ کے کئی علاقے سبزہ زار کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں نے سبزہ زار کا رخ کر لیا اور خوشیاں منائیں۔