• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن شہر کا منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
لندن شہر کا منظر—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برطانیہ کے شہر لندن نے دنیا کے مہنگے ترین 15 شہروں میں جگہ بنا لی۔

دنیا کے 100 سے زائد شہروں میں بسنے والے 18 ہزار سے زائد لوگوں کے لیے نئے ٹائم آؤٹ سروے کے دوران رہائش، کرایہ، گروسری اور روز مرہ کے دیگر اخراجات سمیت کئی اہم امور پر توجہ دی گئی۔

سروے میں شہر سے باہر کھانے پینے، مشروبات سے لے کر رات بسر کرنے کے لیے انتظامات، ثقافتی کشش سمیت دیگر عوامل اور سرگرمیوں پر بھی لوگوں کے تجربات اور معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

سروے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے جنوبی کوریا کے شہر سیؤل کو دنیا کا سب سے مہنگا ترین شہر قرار دیا، 30 فیصد کے قریب لوگوں نے ریسٹورینٹ کے باہر کھانا سستا بھی قرار دیا۔

شمالی یورپ میں ناروے کا صدر مقام اوسلو اور سوئیڈن کے اسٹاک ہوم سمیت کئی دوسرے شہروں نے بھی ناقص اسکور حاصل کیا، جہاں کھانے پینے کی اشیاء اور تفریح کی بلند ترین قیمتیں لوگوں کی جیبیں خالی کرتی ہیں۔

اوسلو میں بھی صرف 24 فیصد لوگوں نے ریسٹورینٹ کا کھانا سستا قرار دیا مگر اکثریت نے مہنگا شہر ہونے کا ووٹ دیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور امریکی شہر لاس اینجلس بھی مہنگے ترین شہروں میں سرِ فہرست ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید