• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے بعد دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال، ساحل یا پارکس جانے کی پابندی ختم

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

دو روز جاری شدید بارشوں کے بعد دبئی میں معمولاتِ زندگی بحال ہونے لگی ہیں۔

دبئی حکام کا کہنا ہے کہ شہری پارکس جائیں یا ساحل سمندر پر نہائیں، پابندیاں ختم ہو گئیں۔ 

یاد رہے کہ دبئی میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں اور ساحل پر جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ 

ادھر ابوظبی میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تمام پارکس دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی پارکس اور بیچز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید