وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ روز ہمیں سبق دیا جاتا ہے کہ نئے صوبے بننے چاہئیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ جہاں پر گورننس اچھی نہیں وہاں صوبے بالکل نئے بننے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹے صوبے میں گورننس اچھی نہیں تو اس کی گورننس اچھی کرنے کے لیے ضرور سوچنا چاہیے۔
وزیرِ مملکت نے کہا کہ بڑے صوبے میں زیادہ آبادی، گورننس، صحت اور تعلیم بھی بہتر ہے، امن بھی ہے اور وژن بھی ہے۔