• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن نوجوان جاں بحق

ایران میں بارڈر کے قریب 2 پاکستانی تارکینِ وطن نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

پاکستانی نوجوانوں کے ایران میں جاں بحق ہونے کی خبر کی پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کر دی۔

سفیرِ پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ارمان اللّٰہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانہ ایران نے بتایا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بھوک اور سردی سے ان پاکستانیوں کا انتقال ہوا، دونوں پاکستانیوں کے جسدِ خاکی جلد پاکستان بھجوائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید