• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کردیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے 6 سالہ بچی کو قتل کر دیا۔

لاہور میں 6 سال کی بچی کے قتل کا مقدمہ ملزمہ کے خلاف والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق گھریلو جھگڑے پر سوتیلی ماں نے بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔ ملزمہ پولیس کی حراست میں ہے۔

بچی کے والد عابد نے ڈیڑھ سال قبل ملزمہ سے دوسری شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید