کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا ایران کو الٹی میٹم دیا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرو ورنہ دوسرے آپشنز تیار ہے۔ امریکہ نے ایران کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اپنا جوہری پروگرام ختم کرے، ورنہ دوسرے آپشنز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ جنیوا میں جاری مذاکرات ناکامی کے دہانے پر بتائے جا رہے ہیں، جہاں فریقین کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا مؤقف ہے کہ موجودہ حالات میں کسی مؤثر معاہدے کا امکان تقریباً ناممکن ہے۔