• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی امریکا کو تحریری تجاویز دینے کی توقع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنیوا مذاکرات کے بعد توقع ہے ایران امریکا کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 28 فروری کو اسرائیل جائیں گے، مارکو روبیو اسرائیلی وزیراعظم سے ایران سے متعلق بات کریں گے۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعنیات فورسز مارچ کے وسط تک اپنی جگہوں پر پہنچ جائیں گی۔

اس سلسلے میں صدر ٹرمپ کے سلامتی مشیروں کا وائٹ ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایران سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جنیوا میں مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکا کے ساتھ ’انتہائی سنجیدہ بات چیت‘ ہوئی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ معاہدے کی راہ کھل گئی ہے تاہم کچھ نکات پر اختلافات اب بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات جنیوا میں ہوئے جہاں امریکا نے جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ ایران کے میزائل پروگرام پر بھی بات چیت کی خواہش ظاہر کی۔

ایران نے امریکا پر واضح کیا کہ وہ صرف جوہری سرگرمیوں پر پابندی کے بدلے پابندیاں ختم کروانے پر بات کرے گا اور یورینیئم افزودگی مکمل طور پر ختم کرنے کی شرط قبول نہیں کرے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید