• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی سڑک پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی اجازت ہے فساد کرنے کی نہیں۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کے احتجاجی تحریک کےلیے لاہور آنے کے بیان پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا 12 سال سے بیڑہ غرق کرنے کے بعد لاہور کی ترقی اور صفائی دیکھ کر اور سیکھ کر جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ویسے وزیراعلیٰ کے پی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ یاد رکھیے گا ویڈیوز کی حد تک لاہور کی سڑکوں پر گھومنے پھرنے کی بالکل اجازت ہے، فساد کرنے کی نہیں۔

قومی خبریں سے مزید