• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے کس قیمت پر قومی اثاثے کو بیچا ہے، حافظ نعیم الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آپ نے کس قیمت پر قومی اثاثے کو بیچا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قومی ایئر لائن نے دس ارب روپے منافع کمایا ہے، چھوٹے طیارے کی قیمت کم از کم 27 ارب روپے ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آپ نے چھوٹے طیارے کی قیمت میں ایئر لائن بیچ دی ہے، قومی خزانے میں 10 ارب روپے آئے، یہ پرانے جہاز کی قیمت کے برابر بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 335 ارب روپے بھی بولی لگتی تو اسے نہیں بیچنا چاہیے تھا، یہ سرکاری ادارے نہیں چلا سکتے تو کس بات کی گورننس کا دعویٰ کرتے ہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کے پاس 78 لینڈنگ رائٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان کا وقار اور اسٹریٹجک اثاثہ ہے، قومی ایئر لائن فروخت نہیں کی جانی چاہیے تھے، جب موجودہ قومی ایئر لائن منافع میں آگئی تھی تو پھر کیوں فروخت کیا گیا؟ قومی ایئر لائن نے اس سال 112 ارب روپے کمائے اور 10 ارب روپے کا منافع ہوا، ہمیں نجی شعبہ سے کوئی شکایت نہیں، حکومت سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید