• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم سے مذاکرات کیلئے منت کی، اختیار ولی


وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی۔

اختیار ولی نے کہا کہ محمود اچکزئی کو بات چیت کا اختیار دینا بانی پی ٹی آئی کا اپنی پارٹی پر عدم اعتماد ہے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد پورا ہو جائے گا تو وہ شاید اچکزئی کو ہری جھنڈی دکھا کر نکل جائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہا کہ ان کا لہجہ درست ہوا تو یہ مذاکرات انہیں بہت کچھ دے سکتے ہیں، قومی اتحاد و یگانگت کے لیے اچکزئی اور کوٹ لکھپت کے قیدیوں سے بھی بات کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید