• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبوک میں دنیا کی سب سے قدیم ترین انسانی ہڈی بر آمد

Worlds Oldest Human Bone Recovered From Tabook
سعودی عرب اور آکسفورڈ یو نیورسٹی لندن کے ماہرین آ ثار قدیمہ نے تبوک میں طیما نامی علاقہ میں کھدائی کےدوران دنیا کی سب سے قدیم ترین انسانی ہڈی بر آمد کرلی ۔

منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یہ ہڈی 90,000 سال قبل اس علاقہ میں رہنے والے شخص کی ہے جوکہ جزیرہ نماعرب میں رہنے والے شخص کے ہاتھ کی درمیانی انگلی کی ہے ۔

سعودی عرب کے سیاحتی و قومی ورثہ کمیشن کے حکام نے بتایا کہ آثار قدیمہ کی یہ دریافت تحقیق کے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے جو کہ سعودی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے حکام کی مشترکہ کھدائی کے نتیجہ میں ہوئی ہے ۔
تازہ ترین