• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال 2025ء: پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل اہداف سے متعلق اعداد و شمار جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے سال 2025ء میں پانی اور پن بجلی کے شعبوں میں حاصل ہونے والے اہداف سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق 2025ء میں واپڈا نے نیشنل گرڈ کو 33 ارب 12 کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی، واپڈا پن بجلی نیشنل گرڈ میں توانائی کا سستا ترین ذریعہ ہے، نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی واپڈا پن بجلی کی قیمت 3 روپے 83 پیسے فی یونٹ ہے۔

ترجمان کے مطابق پن بجلی کی پیداوار کے دوران زہریلی اور مضر صحت گیسز کا اخراج زیرو ہوتا ہے، 2025ء میں تربیلا پن بجلی گھر نے نیشنل گرڈ کو 14 ارب 30 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے نے 5 ارب60 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔

اسی طرح غازی بروتھا نے نیشنل گرڈ کو 6 ارب 50 کروڑ یونٹ بجلی جبکہ منگلا نے 3 ارب 60 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کی۔

اگست میں مہمند پروجیکٹ پر مین ڈیم کی بھرائی شروع کرنے کا اہم ہدف حاصل کیا گیا، دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو، تربیلا پروجیکٹ سمیت واپڈا کے 8 زیرِ تعمیر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق مہمند ڈیم کی تکمیل پر پشاور کو روزانہ 30 کروڑ گیلن پینے کا پانی بھی میسر آئے گا۔

قومی خبریں سے مزید