• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن ٹربیونل نے این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن درست قرار دے دیا۔

الیکشن ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف درخواست خارج کر دی۔

الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست خارج کر دی۔

نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر اسد اللّٰہ چٹھہ نے دلائل دیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کیمشن نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید