پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ہائی ویز پر اوور لوڈ ٹرکوں سے 16 ارب روپے نہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ حکام کے مطابق کل 18 ہزار ٹرکوں پر اوور لوڈ کی مد 17 ارب کا جرمانہ لگایا گیا، لیکن این ایچ اے نے 16 ارب روپے کی ریکوری نہیں کی جس سے خزانے کو نقصان ہوا۔
سیکریٹری این ایچ اے کا کہنا ہے کہ اس وقت سڑکوں پر ایکسل لوڈ کی چیکنگ 90 فیصد سے زیادہ ہے، آڈٹ حکام نے ایک مفروضے پر یہ جرمانے کا نمبر بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کل 236 ایکسل لوڈ چیکنگ سسٹم موجود ہیں، یہ اعداد و شمار نومبر 2023 سے پہلے کے ہیں جب یہ سسٹم موجود ہی نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری 78 فیصد ہائی ویز اور موٹرویز پر ایکسل لوڈ چیک کیا جارہا ہے، یہ سب ڈیٹا این ایچ اے کا ہے، ہمارا کچھ نہیں۔