کراچی میں کل سے ملیر سے شارع فیصل تک ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں کراچی والوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلز بس کے برابر ہی ہوگا، فی الحال تجرباتی بنیاد پر ڈبل ڈیکر بسیں محدود پیمانے پر چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں سے سڑکوں پر جگہ بچے گی۔
شرجیل میمن نے اورنج لائن کو گرین لائن سے ملانے کے منصوبے کا افتتاح بھی کردیا اور کہا کہ اب مسافروں کو ڈبل کرایہ بھرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، مسافر اب ایک ہی کارڈ پر اورنج لائن اور گرین لائن سے سفر کرسکیں گے۔