• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2026ء میں سیاسی نابالغ صوبے سے فارغ ہوجائیں گے، ڈاکٹر عباد

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ 2026ء میں سیاسی نابالغ صوبے سے فارغ ہوجائیں گے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن پہلی ترجیح ہونی چاہیے، بدقسمتی سے صوبے کی قیادت کےلیے قیدی نمبر 804 زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2026ء میں یہ سیاسی نابالغ اس صوبے سے فارغ ہوجائیں گے، کوئی کہتا ہے مذاکرات کا اختیار اچکزئی کے پاس ہے، تو کوئی کچھ اور، کون سنجیدہ ہے؟ سمجھ نہیں آرہا۔

قومی خبریں سے مزید