• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے مسئلے پر پاک ایران خصوصی نمائندوں کا رابطہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

افغانستان کے مسئلے پر پاک ایران خصوصی نمائندوں کا رابطہ ہوا ہے۔ 

یہ رابطہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق اور ایران کے افغانستان پر نمائندہ خصوصی محمد رضا بہرامی کے درمیان رابطہ ورچوئل طور پر ہوا۔

محمد صادق خان کا کہنا ہے کہ ایران کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ کے ساتھ ورچوئل ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے جاری خطرے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ محمد رضا بہرامی حال ہی میں افغانستان کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں، دورہ افغانستان میں ایران کے نمائندہ خصوصی نے ان اہم مسائل پر بات کی۔

قومی خبریں سے مزید