• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب، سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود معاشی شرح نمو بڑھی ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب اور سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی شرح نمو 3 اعشاریہ71 فیصد ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی گزشتہ سال کے اسی مدت مقابلے 2 اعشاریہ 15 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح میں معیاری بڑھوتری ہے، پہلی سہ ماہی میں صنعتی شعبے کی پیداوار 9 اعشاریہ 38 فیصد رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب اور سخت مالیاتی پالیسیوں کے باوجود معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید