کراچی کے علاقے دھوراجی میں گھر کے واٹر ٹینک سے معمر خاتون کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 28 دسمبر کو اہل خانہ نے خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، آج گھر والوں نے تعفن اٹھنے پر ٹینک چیک کیا تو ٹینک میں لاش تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹینک میں پانی چیک کرتے ہوئے خاتون کا پاوں پھسل گیا ہو۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ ابتدائی طور پر حادثہ معلوم ہوتا ہے لیکن مزید تحقیقات جاری ہیں۔