کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی انٹر اسکولز کرکٹ فائنل فائیو اسٹار اسکول نے جیت لیا۔ فائنل میں بیکن ہاؤس اسکول کو شکست ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فائنل کے بعد نیا ناظم آباد گراؤنڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا مقصد ینگ ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے ، فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ اوررنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں،کراچی کا اسٹیڈیم از سر نو تعمیر کیا جائیگا ، لاہور سے بھی اچھا بنے گا ۔