پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کر رہی ہے۔
جنرل سیکریٹری پی پی پی سندھ وقار مہدی نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا اور کہا کہ متحدہ اب کس منہ سے کراچی کی بات کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور اداروں کو جس طرح برباد کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، متحدہ اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کررہی ہے۔
پی پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اس شہر کو قتل و غارت اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں شہر میں لوگوں کی بھرپور خدمت کر رہے ہیں۔