• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کا اجلاس، ویلفیئر اتاشی کی کارکردگی پر سوال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے اجلاس میں خلیجی ممالک میں ویلفیئر اتاشی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ممبر مہرین رزاق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بیرون ملک تعینات ویلفیئر اتاشی پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے، آخر وہ کیا کر رہے ہیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ویلفیئر اتاشی کتنی ملازمتیں لے کر آئے؟ ویلفئیر اتاشی وائس رائے نہیں لگے ہوئے، وہ مراعات لے رہے ہیں لیکن کام نہیں کرتے، اکثر ویلفیر اتاشی سفارشی ہیں۔

مہرین رزاق کا کہنا تھا کہ ریاض میں 2 ویلفیئر اتاشی میاں بیوی ہیں، وہ اکھٹے چھٹی پر ہیں، کیا ایک ہی جگہ تعینات میاں بیوی ویلفیئر اتاشی کو اکٹھے چھٹی دینی چاہیے تھی؟

انہوں نے کہا کہ ایک اتاشی کی مدت ختم ہوئے 8 ماہ ہوگئے لیکن وہ وہیں ہیں۔

اجلاس میں آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ مجھے ویلفئیر اتاشی کی کارکردگی چاہیے، یہ بتائیں قطر میں کتنے پاکستانیوں کو بھرتی کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ ہو کہ پاکستانی مجھے باہر سے فون کریں کہ ویلفیئر اتاشی کام نہیں کر رہے۔

قومی خبریں سے مزید