• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی گرلز اسکول پر اسرائیلی حملہ، 83 شہید


فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

ایران کے شہر مناب میں لڑکیوں کے اسکول پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 83 ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت تعلیم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مناب کے گرلز اسکول پر امریکی صیہونی بمباری میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 83  ہوگئی ہے۔

وزارت تعلیم کے ترجمان علی فرہادی نے  بتایا کہ امریکا اور صیہونیوں نے آج مناب کے گرلز اسکول پر تین مرتبہ  میزائلی حملہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے  ایران پر حملہ کردیا ہے۔ تہران، اصفہان، قم، کرج ،کرمان شاہ ،لورستان اور تبریز میں دھماکے ہوئے۔

ایرانی صدارتی محل اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب 7 میزائل گرے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سینئر کمانڈرز، سیاسی حکام جاں بحق ہوئے۔ 

حملوں میں صدر مسعود پزشکیان محفوظ رہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام  پر منتقل  کردیے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید