امریکی ریاست مینی سوٹا میں امیگریشن افسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔
مذکورہ ویڈیو میں خاتون قتل سے پہلے امیگریشن اہلکار سے گفتگو کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
رینی نکول گُڈ کو مسکرا کر قاتل اہلکار سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ٹھیک ہے میرے عزیز، میں تم پر غصے نہیں ہوں۔‘
خاتون کی دوست کو بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ اہلکار ماسک اتار کر چہرہ دکھاؤ، کیا تم ہماری طرف بڑھ رہے ہو، جاؤ جا کر کھانا کھاؤ۔
37 سالہ رینی گُڈ بدھ کے روز امیگریشن ایجنٹ جوناتھن راس کی گولیوں کا شکار ہوئی تھیں۔
واقعہ کی تحقیقات سے ریاست منی سوٹا کی پولیس کو علیحدہ کردیا گیا۔ اب تفتیش صرف ایف بی آئی کرے گی۔