• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے لوگ شاید پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں، ضیاء لنجار

وزیرِداخلہ سندھ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کراچی والے شاید پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں اسی لیے پی ٹی آئی روڈ پر جلسہ چاہتی ہے۔

وزیرداخلہ سندھ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا ’روڈ شو‘ پر اصرار دراصل بہانے بازی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری جانب سے گراؤنڈ سے باہر جلسے کی اجازت نہیں ہے۔

صوبائی وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ قانون توڑا تو اجازت نامہ منسوخ ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عزت دی اور جلسہ گاہ انہوں نے خود تجویز کی ہے۔

ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیکیورٹی مسائل بھی ہیں اور ناصر شاہ، سعید غنی پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید