کراچی میں یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کارروائی میں بڑی مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کسٹم انفورسمنٹ کے ساتھ کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد کیے گئے سامان میں ایرانی ٹائلز، خشک دودھ، نمک، ٹائرز اور کپڑا شامل ہیں، ملزمان کی خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔