• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مرحومہ ارفع کریم کے والدین سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ماہر مرحومہ ارفع کریم رندھاوا کے والدین نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی آئی ٹی تعلیم و تربیت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے حکومت دن رات کوشاں ہے، تعلیم اور تربیت، شعبے میں انٹرپرونیورشپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم کر رہی ہے۔

ارفع کریم کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کا سراہا۔

قومی خبریں سے مزید