• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

500 بنگلا دیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تعلیمی میدان میں بھی معاہدہ طے پا گیا، پہلے مرحلے میں 500 بنگلا دیشی طلبہ کو پاکستانی جامعات میں داخلے فراہم کیے جائیں گے۔

ذرائع ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ 500 طلبہ کو مختلف شہروں میں مختلف یونیورسٹیز میں داخلے دیے جائیں گے، بنگلادیش کے طلبہ پاکستان میں اسکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

طلبہ کو انڈر گریجویشن پروگرام میں فُلی فنڈڈ داخلے دیے جائیں گے، داخلوں کے لیے بنگلا دیشی طلبہ کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی تھی،  ایچ ای سی کے تحت انٹری ٹیسٹ چٹا گانگ، ڈھاکا، راج شاہی میں منعقد کیے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، بنگلادیش کے درمیان اسکالرشپ کو علامہ اقبال کے نام سے منسوب کیا گیا، انٹری ٹیسٹ کے موقع پر بنگلادیشی نوجوانوں نے پاکستانی حکام کا گرمجوشی سے استقبال کیا، نوجوانوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔

قومی خبریں سے مزید