اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اے وی ایل سی نے 2 ملزمان گرفتار کیے ہیں، جو 100 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد موٹر سائیکلیں زبان ٹاؤن اور فیروز آباد سے چوری شدہ ہیں، ملزمان ان کی اور موبائل فونز کو حب میں فروخت کرتے تھے۔