• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: محکمہ فائر بریگیڈ میں ملازمین کی بھرتی کیلئے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں محکمہ فائر بریگیڈ میں بہتری کیلئے 16 سال بعد بھرتیوں کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ میں ملازمین کی بھرتی کیلئے خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ 

حکام کے مطابق کے ایم سی کے محکمہ فائر بریگیڈ میں گریڈ1 سے گریڈ 17 کی 440 اسامیاں خالی ہیں، فائر بریگیڈ میں گریڈ 17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ایک اور اسٹیشن آفسیرز کی 8 اسامیاں خالی ہیں۔ 

کے ایم سی کے حکام کے مطابق گریڈ 14 کے سینئر کلرک کی 8 اسامیاں خالی ہیں جبکہ گریڈ 12 کے سب فائر آفیسر کی 7 اسامیاں خالی ہیں۔ 

کے ایم سی کے حکام کے مطابق فورمین کی 2 اور وائرلیس مکینک کی اسامی خالی ہے۔ 

کے ایم سی کے حکام کے مطابق گریڈ 11 کے ٹیلیفون آپریٹر کی ایک، گریڈ 10 کی لیڈنگ فائر مین کی 34 آسامیاں خالی ہیں، گریڈ 5, 7 اور 8 میں ڈرائیورز کی 149 اسامیاں خالی ہیں۔ 

حکام کے مطابق گریڈ 7 کے مکینیک کی چار، آٹو الیکٹریشن کی تین، ایمبولینس اٹینڈنٹ کی 2 اسامیاں خالی ہیں۔ جبکہ گریڈ 5 میں فائر مین کی 207، ایمبولینس حوالدار کی ایک اور سینیٹری ورکرز کی 7 آسامیاں خالی ہیں۔ 

 کے ایم سی کے حکام کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ میں 1353 ملازمین کی کیپسٹی میں سے 913 ملازمین موجود ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ 16 سال کے دوران وفات پانے والے ملازمین، آتشزدگی کے واقعات میں شہید، زخمی اور ریٹائرڈ ہونے سے 440 اسامیاں خالی ہیں۔ 

کے ایم سی کے حکام کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ میں 2009 میں آخری مرتبہ بھرتیاں کی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید