• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کی جانب سے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مدرسے کے معلم کے سر پر ڈنڈا مارنے سے زخمی بچہ چل بسا، 6 سال کے حسن کو گذشتہ ماہ مدرسے کے معلم نے سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کردیا تھا۔

 پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

بچے کے والد حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حسن کو جناح اسپتال میں داخل کیا تھا، چند روز بعد اسپتال سے حسن کو فارغ کر دیا گیا تھا۔

حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ چند روز بعد ہی دوبارہ طبعیت بگڑنے پر حسن کو اسپتال لائے تھے، حسن کو جناح سے قومی ادارہ برائے امراض اطفال منتقل کیا گیا تھا، وہ آج دوران علاج دم توڑ گیا۔

بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کہتے ہیں بیٹے کے پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو سر پر چوٹ لگی تھی، اس دن کے بعد سے بچہ صحت یاب نہیں ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید