وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، شام سوا 6 بجے کیلئے شیڈولڈ پرواز 3 گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان کے گھر پہنچے اور پارٹی رہنماؤں اور اسیران سے ملاقات کی۔
سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، عمر ڈار ریحانہ ڈار، نعیم حیدر پنجوتھہ شفیع جان، شوکت بسرا و دیگر رہنماؤں نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔