• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق

جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق متاثرہ بچے کے نمونے گزشتہ سال لیے گئے تھے، پولیو کا یہ کیس گزشتہ سال کا ہے۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہوگئی، پولیو ایک لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتی ہے۔ 

نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری تک ملک بھرمیں منعقد کی جائے گی۔ 

نیشنل ای او سی کے مطابق مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

قومی خبریں سے مزید
صحت سے مزید