لاہور میں سردی کی شدت بڑھتے ہی ناک، کان، گلا اور سانس و دمہ کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے میو اسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر عبدالمدبر نے کہا کہ صرف میو اسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں خشک سردی پڑنے کے باعث لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سخت سردی میں مریضوں میں معدے کی شکایت بڑھ رہی ہے، شہری بازار سے سوپ اور مچھلی وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔
ڈاکٹر عبد المدبر کا مزید کہنا تھا کہ بازار سے یہ چیزیں کھانے سے معدے میں خرابی ہوتی ہے۔