• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض: علی پرویز کی فیوچر منرلز فورم میں شرکت، سعودی وزیر صنعت سے ملاقات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے ریاض میں فیوچر منرلز فورم میں شرکت اور سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات کی۔

ملاقات میں معدنیات کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر غور کیا گیا۔ 

سعودی وزیر صنعت نے فیوچر منرلز فورم میں پاکستان کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی نوجوان ورک فورس بھی ایک اہم اثاثہ ہے۔ 

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان، سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ تیتھیان بیلٹ کی بے پناہ معدنی صلاحیت ہے، ریکوڈک ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ 

علی پرویز ملک نے کہا کہ کھاد کی پیداوار اور طبی آلات کی تیاری مشترکہ منصوبوں کے لیے اہم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید