وفاقی وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان وفاق کو خط لکھنے کے بجائے اپنے وزیراعلیٰ کو کٹہرے میں لائیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلی ارکان اپنے وزیراعلیٰ سے پوچھیں کہ جب وزیراعظم نے اجلاس بلائے تو انہوں نے شرکت کیوں نہیں کی؟
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیر داخلہ یا حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی تو سہیل آفریدی اس میں کیوں نہیں آئے، ارکان اسمبلی وزیراعلی سے پوچھیں کہ ان کا رویہ اتنا غیر ذمہ دارانہ کیوں ہے؟
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ کے پی حکومت قومی بیانیے کو پس پشت ڈال کر سیاسی سوچ آگے بڑھا رہی ہے، یہ ایسے خط لکھ کر اب شعبدہ بازی کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت مسلسل سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہی ہے، اگر کوئی وفاقی حکومت کو خط ملا تو اس کے بعد ہی ہم اس کا جائزہ لیں گے۔