وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ یہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی ذمے داری ہے کہ وہ درخت کاٹے اور لگائے۔
انہوں نے شکر پڑیا کا دورہ کیا اور درختوں کی کٹائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ آج یہ دیکھنے آیا ہوں کہ کون کون سے درخت کاٹے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر منظم طریقے سےکوئی ایسی چیز ہوئی ہے اور لاپروائی ہوئی ہے تو کارروائی ہوگی، بظاہر لگ رہا ہے کہ بہت درخت بچائے بھی گئے ہیں۔
سینیٹر مصدق ملک نے مزید کہا کہ پولن الرجی کے باعث 30 سے 37 فیصد لوگ متاثر ہوتے ہیں، ای پی اے کا کام ہے کہ ان درختوں کی گنتی کرے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن پروجیکٹس ای پی اے کی ہدایات کے مطابق نہیں تو شوکاز نوٹس بھی ہوں گے، یہ سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ درخت کاٹے اور لگائے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ 1001 مقامی درخت بچائے گئے ہیں، ای پی اے کو کلیئر احکامات ہیں کہ سب قانون کے مطابق کرے گا۔