کراچی ایئر پورٹ کے رن وے کے ٹیکسی وے سی پر مرمتی کام جاری ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹ رن وے پر طیاروں کے لیے سی ٹیکسی وے مرمتی کام کے باعث بند رہے گی۔
پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی وے سی پر مرمتی کام کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔
نوٹم کے مطابق پائلٹس کو کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق کراچی ایئرپورٹ رن وے کے ٹیکسی وے سی پر مرمتی کام 30 جنوری تک جاری رہے گا۔