• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد کی ملاقات

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت معروف گلوبل فن ٹیک فرم کے سی ای او نے کی۔

ملاقات بین الاقوامی نجی سرمایہ کار گروپوں کی پاکستان میں ابھرتی معاشی صورتحال میں دلچسپی کی مظہر اور پاکستان کی فن ٹیک صلاحیت پر عالمی اعتماد بڑھنے کو ظاہر کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کا مقصد کراس بارڈر ڈیجیٹل فنانس اور مضبوط مالی شمولیت ہے۔

وفد کے سربراہ نے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی پاکستانی قیادت کی کوششوں،  کو سراہا۔ وفد نے پاکستان کی اقتصادی صلاحیت کے مکمل امکانات کو محسوس کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے وفد کے خیالات کے تبادلے کا خیر مقدم کیا اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد، قومی ترقی میں ذمہ دار نجی شعبے کی شرکت کے لیے سازگار ماحول بنانے کے عزم پر زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید