پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا ہے، مشق 8 جنوری سے 16جنوری تک جاری رہے گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے حوالے سے آج نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں معزز مہمانوں کے لیے تقریب ہوئی، جس میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور سینئر امریکی فوجی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مہمانوں کو مشق کی اہمیت، مقاصد اور انعقاد کے حوالے سے بریف کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ملکوں کی افواج کے شرکاء نے اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، معزز مہمانوں نےمشق کےشرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے تجربات کے ذریعے دو طرفہ فوجی تعاون کو بڑھانا، دہشت گردی سے نمٹنے کی مشقوں اور طریقہ کار کو مزید موثر بنانا اور باہمی ہم آہنگی کی صلاحیت کو فروغ دےکر دو طرفہ فوجی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔