• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں شدید سردی کی لہر اور برفباری کا الرٹ جاری

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم متوقع ہے۔ 

بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا بھی امکان ہے جس سے رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ 

میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم اور بعض مقامات پر کورا پڑنے کا امکان ہے جس سے فصلوں اور باغات کو نقصان کا خدشہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید