• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی جوگی موڑ ملیر میں کارروائی، 4 ملزمان گرفتار

--تصویر بشکریہ جیو نیوز
--تصویر بشکریہ جیو نیوز

کراچی میں رینجرز نے جوگی موڑ ملیر میں کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

چاروں ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے 49 موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں جو اسلحے کے زور پر موبائل چھیننے کی متعدد وارداتوں کے علاوہ 70 سے 80 موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 13جنوری کو نیشنل ہائی وے پر شہری سے 3 لاکھ روپے چھینے اور گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید