• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھنا ہے بسنت سے متعلق سیکیورٹی کے کیا انتظامات کیے گیے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیکھنا ہے بسنت سے متعلق سیکیورٹی کے کیا انتظامات کیے گیے ہیں؟

لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2026 کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس اویس خالد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ بادی النظر میں25 سال بعد کائیٹ فلائنگ کا تہوار منایا جارہا ہے۔

عدالت نے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم کو ریکارڈ سمیت طلب کر کے درخواست پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے اور سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید