• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سیاستدان کو خواتین سے متعلق غیرسنجیدہ بیان دینا مہنگا پڑ گیا

--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
--فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ایم ایل اے پھول سنگھ برئیہ غیرسنجیدہ بیان دینے کے سبب شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پھول سنگھ برئیہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جنسی زیادتی جیسے سنگین جرم کو ذات اور مذہبی عقائد سے جوڑتے ہوئے انتہائی قابلِ اعتراض اور غیر سنجیدہ گفتگو کی۔

سیاستدان نے چند طبقات کا نام لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مخصوص قبیلوں کی خواتین  ریپ کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اور اس کی وجہ قدیم مذہبی کتابوں میں درج ایک ’غلط نظریہ‘ ہے۔ 

سیاستدان کے متنازع بیان پر بھارت کے متعدد حلقوں میں اس غیرسنجیدہ بیان پر شدید تنقید اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پھول سنگھ کے بیان کی بھارتی سماجی تنظیموں نے بھی مذمت اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی نے کانگریس کے رہنما کے اس بیان کو ’مجرمانہ اور بگڑی ہوئی سوچ‘ قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید