متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلیمی اداروں میں مقررہ وقت سے 1 ہفتے قبل ہی اسپرنگ بریک کا اعلان کردیا گیا۔
یو اے ای کے تعلیمی اداروں میں 9 مارچ سے تعطیلات کا آغاز ہوگا جو 22 مارچ تک جاری رہیں گی۔
اماراتی محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔
یو اے ای کی جامعات بھی اسپرنگ بریک میں شامل ہوں گی، جہاں کلاسز پیر 23 مارچ سے بحال ہوں گی۔